20 Oct 2026

آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

 آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

ہندستان کے تاریخی شہر حیدر آباد کے اورینٹ پیلس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کا پہلا جلسہ مؤرخہ 7-8/اپریل 1973ئ کو منعقد ہوا، جس میں ملک کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں شریک ہوئیں۔ اور انتہائی خوشگوار فضا میں چند ایسے تاریخی فیصلے کیے گئے، جو ملت اسلامیہ کے مستقبل پر گہرا اثر ڈالیںگے۔ ان شائ اللہ!

بورڈ کی نشست کا آغاز مولانا برہان الدین سنبھلی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور افتتاحی خطاب مشہور بین الاقوامی شخصیت حضرت مولانا ابو الحسن علی صاحب ندوی نے فرمایا۔

اجلاس کی صدارت آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر مولانا مفتی عتیق الرحمان صاحب نے فرمائی۔ سابق اجلاس کی کاروائی اور کنونشن کے استقبالیہ کی تفصیلی رپورٹ سنی گئی اور پھر بورڈ کا دستور اساسی پوری بحث و تمحیص کے بعد باتفاق آرا منظور کیا گیا۔ 

دستور کی ابتدائیہ میں واضح الفاظ میں یہ بات کہی گئی کہ: 

مسلم معاشرہ اور مسلمانوں کی شخصی اور عائلی زندگی پرنافذ ہونے والے قوانینõ جنھیں Personal law کہا جاتا ہےõ کا سر چشمہ نہ عرف و دستور ہے نہ رسم و رواج، نہ سمجھوتے اور نہ انسانی فیصلے اور نہ فلسفیوں، دانش وروں، یا معلمین اخلاق کے تجربہ اورمشورے؛ بلکہ اسلامی معاشرت اور مسلمانوں کے پرسنل لائ کا سر چشمہ وہ کتاب ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور وہ سنت جو اس کی تشریح کرتی ہے اور جس کی صحت و صداقت پر مسلمانوں کا یقین و اعتقاد ہے۔ اس طرح مسلمانوں کے یہ قوانین ان کے مذہب کا جزو ہیں، جو وحی و نبوت کی رہنمائی پر مبنی ہیں، لہٰذا مسلم پرسنل لا کا مسئلہ ان کے دین و شریعت کے تحفظ کا مسئلہ ہے۔جس کے سلسلہ میں ان کی ذمہ داریاں بھی سخت ہیں ، اور ان کے جذبات و احساسات بھی نازک۔

اس دستور میں:

(۱) مسلم پرسنل لائ کے تحفظ کے لیے مؤثر تدابیر اختیار کرنا، 

(۲) عدالتی فیصلوں اور پارلیامنٹ، یا ریاستی اسمبلیوں کی بالواسطہ، یا بلا واسطہ، یا متوازی قانون سازی کے ذریعہ مسلم پرسنل لا میں مداخلت کو ختم کرنے کی جدوجہد کرنا،

 (۳) شریعت اسلامی کے عائلی قوانین کی اشاعت و نفاذ کا ہمہ گیر خاکہ تیار کرنا،

 (۴) مسلم پرسنل لا کے تحفظ کی تحریک کے لیے بوقت ضرورت مجلس عمل بنانا،

 (۵) مختلف مسلم فرقوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور خیر سگالی کے جذبات کو پروان چڑھانا، 

 (۶) اور ماہرین شریعت اسلامی کی رہنمائی میں پیش آمدہ مسائل کا حل تلاش کرنا وغیرہ بورڈ کے اغراض و مقاصد قرار دیے گئے ہیں۔

دستور کی منظوری کے بعد صدر مجلس عاملہ کے 30/ ارکان اور بورڈ کے35 /ارکان کا انتخاب عمل میں آیا۔ نیز ایک تجویز کے ذریعہ جسٹس گجندر گڈکر کے نا مناسب بیان پر اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ، اور بورڈ کے دو ارکان: بافقیہ تھنگل مرحوم اور ذاکر حسین فاروقی مرحوم کے حادثہ وفات پر تجویز تعزیت منظور کی گئی۔

ایک اور تجویز کے ذریعہ مسلمانان حیدر آباد اور خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹر عبد المنان صاحب، جناب شمس الدین اور سید مظہر الحق قادری صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا ، جن کی غیر معمولی مساعی نے بورڈ کے اجلاس کو کامیاب بنایا۔

بورڈ کے اجلاس کے بعد مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس کے مشورہ سے صدر نے عہدے داروں اور کچھ ارکان عاملہ نام زد فرمایا۔ عہدے داروں کے نام حسب ذیل ہیں:

صدر:õحضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب، مہتمم دار العلوم دیوبند۔

نائبین صدر:õ(۱) مولانا مفتی عتیق الرحمان صاحب عثمانی صدر کل ہند مجلس مشاورت۔

(۲) مولانا مفتی برہان الحق صاحب جبل پوری سابق امیر جماعت اسلامی ہند۔

(۳) مولانا ابو اللیث صاحب سابق امیر جماعت اسلامی ہند۔

(۴) مولانا کلب عابد صاحب آل انڈیا شیعہ کانفرنس۔ 

(۵) مولانا عبید اللہ صاحب رحمانی شیخ الحدیث۔ 

جنرل سکریٹری: حضرت مولانا سید منت اللہ صاحب رحمانی امیر شریعت بہار و اڑیسہ

سکریٹریز: (۱) جناب محمد یوسف پٹیل صاحب بمبئی، (۲) جناب عبد الستار یوسف شیخ۔

خازن:õجناب مصطفی فقیہ صاحب بمبئی۔ 

مولانا محمد یوسف صاحب امیر جماعت اسلامی ہند۔ شہزادہ یوسف نجم الدین صاحب۔ مسٹر عبد القادر۔ حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی۔حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی۔ جناب سید ابو محمد زیدی۔جناب ابراہیم سلیمان سیٹھ۔جناب جسٹس خلیل احمد۔ حضرت مولانا سید اسعد صاحب مدنی ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند۔مولانا مختار احمد ندوی۔غلام محمد بنات والا۔بشیر احمد ایڈوکیٹ الہ آباد۔مولانا محمد مسلم صاحب ایڈیٹر دعوت۔سی ایچ محمد کویا۔ خلیل اللہ صاحب میسور۔ جناب جسٹس بشیر سعید صاحب۔حضرت مولانا مجاہد الاسلام صاحب قاضی شریعت دار القضائ بہار و اڑیسہ۔ بھائی بشیر نور الدین بوہرہ۔ ڈاکٹر عبد الجلیل فریدی۔ دیوان صولت حسین۔ مولانا سعید احمد اکبر آبادی۔ مولانا ظل الرحمان صاحب جمعیت علمائے بمبئی۔ سلطان صلاح الدین اویسی۔ جناب خلیل اللہ حسینی۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ سلفی صدر جمعیت اہل حدیث۔

عہدے داروں کے علاوہ مجلس عاملہ کے ارکان منتخب ہوئے۔

دعا پر جلسہ ختم ہوا۔ 

(ڈاکٹر) عبد المنان صدر مجلس استقبالیہ اجلاس آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حیدر آباد۔ 

(ہفت روزہ نقیب پٹنہ، 30/اپریل 1973، ص/9)