Showing posts with label تاریخ ہند. Show all posts
Showing posts with label تاریخ ہند. Show all posts

22 Jan 2026

ہندستان اس طرح آزاد ہوا

 ہندستان اس طرح آزاد ہوا

محمد یاسین جہازی

تاریخ شاہد ہے کہ ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے دو طرح کی تحریکیں چلیں:ایک تشدد و مقابلہ آرائی کی؛23؍ جون 1757ء میں سراج الدولہ کی جنگ پلاسی،1783ء میں ٹیپو سلطان کی جنگ میسور،1808ء میں حضرت شاہ عبدالعزیز نور اللہ مرقدہ کاجہاد کا فتوی،14؍ستمبر 1857ء کی جنگ شاملی، 1914-16ء میں ریشمی رومال تحریک اور اگست 1942ء میں آزادیِ ہند فوج اس کے عملی مظاہر ہیں۔گرچہ ان تحریکوںنے اپنے اپنے اثرات مرتب کیے؛ لیکن کامل آزادی پرمنتج نہ ہوسکیں۔

اس کے بعد آزادی ہند کی تاریخ1808ء میں جہاد آزادی کے پہلے فتویٰ سے لے کر 14؍ستمبر1857ء کے دوسرے فتویٰ تک، بعد ازاں 1857ء کی جنگ کے بعد یکم نومبر 1858ء کوملکہ وکٹوریہ کا نونکاتی معافی نامہ،30؍مئی 1866ء میںدارالعلوم دیوبند کا قیام،28؍دسمبر1885ء کوکانگریس کی تشکیل، اس کی مخالفت کے لیے 8؍اگست 1888ء کو انجمن محبان وطن کا قیام،پھر دسمبر1893ء میں محمڈن اینگلو اورینٹیل ایسوسی ایشن، اور پھر 1901ء میںمحمڈن پولیٹیکل آرگنائزیشن کی تشکیل تک پہنچی، جس نے تقسیم بنگالہ کا حادثہ پیدا کیا۔  اس کے بعد 30؍دسمبر 1906ء کو مسلم لیگ اور ہندوؤں میں ہندو مہاسبھا کی تشکیل عمل میں آئی اور فرقہ وارانہ خطوط پر فیصلہ ہونے لگے، جو انگریزکی پالیسی: ’’لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ پر مبنی تھی۔ 26؍ سے 30؍دسمبر 1916ء کو کانگریس اور مسلم لیگ کے درمیان ہوا میثاق لکھنواس کی واضح مثال ہے۔  

اس کے بعد عدم تشدد اور آئینی لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز، تحریک ترک موالات کے ذریعہ جبری غلامی کا وحشیانہ قانون رولٹ ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے سوراج کے مطالبہ سے ہوا۔ اس (1)تحریک ترک موالات سے لے کر(2)نفرت و شدی کی رکاوٹ، (3)ہندو مسلم اتحاد،(4)جداگانہ انتخابات،(5)سائمن کمیشن،(6)نہرو رپورٹ، (7) نمک تحریک،(8) وطن کی شرعی حیثیت،(9) دائرۂ حربیہ، (10) پہلی گول میز کانفرنس، (11) گاندھی ارون معاہدہ، (12) فرقہ وارانہ حقوق اور مطالبات کی فہرست، (13) دوسری گول میز کانفرنس، (14) ڈکٹیٹر شپ کا دور، (15) کمیونل ایوارڈ، (16) تیسری گول میز کانفرنس، (17) قرطاسِ ابیض، (18) مشترکہ پارلیمنٹری کمیٹی کی رپورٹ، (19) مرکزی قانون ساز اسمبلی کا الیکشن، (20) انڈیا ایکٹ 1935ء، (21) صوبائی انتخابات، (22) مسلم لیگ، کانگریس اور مسلمان؛ شرکت اور عدم شرکت کا مسئلہ، (23) مولانا مدنی اور متحدہ قومیت، (24) مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان اتحادکی کوشش، (25) فوجی بھرتی بل، (26) فیڈریشن قبول نہ کرنے کا مشورہ، (27) جنگِ عظیم دوم، (28) قراردادِ پاکستان اور مسلم قوم پرور جماعتوں کا متفقہ فیصلہ، (29) تحریکِ پاکستان کا سیاسی و اقتصادی جائزہ، (30) انفرادی ستیہ گرہ، (31) کرپس اسکیم ، (32) ہندستان چھوڑدو تحریک، (33) راجہ فارمولا، (34) سپرو کمیٹی کی سفارشات، (35) واویل پلان، (36) الیکشن اور مسلم پارلیمنٹری بورڈ کا قیام، (37) الیکشن اور شرعی فتاویٰ، (38) انڈین نیشنل آرمی کے سپاہیوں کی رہائی کا مطالبہ، (39) کیبنٹ مشن یا وزارتی مشن کا پلان، (40) ماؤنٹ بیٹن پلان (تقسیمِ ہند)جیسی تحریکیں چلیں، جن کے نتیجے میں ہندستان میں آزادی کا سورج طلوع ہوا۔ 

آزادی ہند کی  ان تمام تحریکات کےخلاصہ کامطالعہ کرنے کے لیے جہازی میڈیا۔کام کا وزٹ کریں۔ 

جہازی میڈیا کے مضمون کے لیے یہاں کلک کریں